آسٹریلیا، پاکستان ہاکی فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان کی ہاکی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم میچ کے اختتام سے تین منٹ پہلے تک ایک گول سے جیت رہی تھی لیکن انگلینڈ کے کھلاڑی میٹ ڈیلی نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ پاکستان نے محمد شبیر کے گول کی بدولت انگلینڈ پر برتری حاصل کر لی۔ یہ برتری میچ کے آخری لمحات تک رہی جب انگلینڈ نے میچ برابر کر دیا۔ فاضل وقت میں پاکستان کے ریحان بٹ کے شاندار پاس پر شکیل عباسی نےگول کر کے پاکستان کو فتح دلا دی ۔ ادھر دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم ملیشیا کو چھ صفر سے ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ آسٹریلیا نے کامن ویلتھ گیمز میں 1998 اور 2004 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان کے کوچ آصف باجوہ نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان کی ٹیم پورے میچ پر چھائی رہی اور وہ اس جیت کی صیح حقدار تھی۔ | اسی بارے میں ہاکی میں بھارت کی کامیابی24 February, 2006 | کھیل ملبورن: پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل20 March, 2006 | کھیل دولت مشترکہ کھیلوں کا وفد25 February, 2006 | کھیل سنسنی خیز مقابلہ اور پاکستان کی فتح22 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||