BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 April, 2006, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا
ہاکی
پاکستان میں ہاکی کا کھیل عدم دلچسپی کا شکار ہے
ہاکی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے چناؤ کے لیے ہونے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان دونوں چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ سے پہلے ہی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل قرار پا چکے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کے مینیجر پیٹ نکلسن کا پاکستان کے خلاف فتح پر کہنا تھا کہ ’تماشائی اس کھیل سے بہت محظوظ ہوئے اور بہت اچھی ہاکی دیکھنے کو ملی‘۔ ’ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعداچھے کھیل کا مظاہرہ کیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایک بہترین ٹیم کو ہرانا ایک عمدہ کام ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم تیسری پوزیشن لے کر وطن واپس جا رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں نیو زی لینڈ نے پہلی اور جنوبی کوریا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ہاکی کا عالمی کپ چھ ستمبر سے جرمنی میں شروع ہو رہا ہے۔

عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، جرمنی، ہالینڈ،
نیوزی لینڈ، ہسپانیہ، انڈیا، ارجنٹینا، انگلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد