BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 31 March, 2006, 23:48 GMT 04:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طارق عزیز پر چھ ماہ کی پابندی

پاکستانی کھلاڑی ریفری سے بحث کر رہے ہیں
آسٹریلوی کھلاڑی کو ہاکی مارنے کی سزا پوری ٹیم کو بھگتنی پڑی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی نے ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ پر پاکستان ٹیم کے فارورڈ طارق عزیز کے ملک میں اور ملک سے باہر چھ ماہ تک ہاکی کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

چھ ماہ کی اس پابندی کے دوران طارق عزیز متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے محروم رہ جائیں گے جن میں چین میں ہونے والا ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ، ملائشیا میں ہونے والا ازلان شاہ کپ، سپین میں ہونے والی ہاکی کی چمپئنز ٹرافی، جرمنی میں منعقدہ ہیمبرگ ماسٹر اور ورلڈ کپ شامل ہیں۔

طارق عزیز نے دولت مشترکہ کھیلوں میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی کو ہاکی ماری تھی اور میچ ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا اور پاکستان کی ٹیم کو چوبیس منٹ تک دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

طارق عزیز کی اس ٹورنامنٹ میں یہ پہلی غلطی نہیں تھی۔ انہوں اس سے پہلے بھی کھیلوں میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کو ہاکی ماری تھی جس پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ان پر دو میچز کی پابندی لگائی تھی اور وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ملائشیا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف پھر وہی حرکت کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو یقین دلایا تھا کہ وہ طارق عزیز کے خلاف خود کاروائی کریں گے۔

ہار برداشت نہیں ہوتی
 جب پاکستان ہار رہا ہوتا ہے تو مجھ سے برداشت نہیں ہوتا اور نا چاہتے ہوئے بھی مجھ سے اس قسم کی حرکت ہو جاتی ہے
فارورڈ طارق عزیز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان نے کہا کہ طارق کے خلاف اتنے مضبوط شواہد تھے کہ ہم نے یہ معاملہ نظم و ضبط کی کمیٹی کے سپرد کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ اس سے غیر ضروری تاخیر ہوتی۔

بریگیڈئر مسرت اللہ نے کہا کہ طارق عزیز کے اس عمل سے ملک کے وقار کو دھچکا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فارورڈ کا مؤقف جاننے یا کسی مزید گواہی اور ویڈیو فلم کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ طارق عزیز ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں لیکن فائنل میں دو وزرائے اعظم کی موجودگی میں ایسی حرکت بہت شرمندگی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو یاد نہیں کہ کبھی کسی ہاکی فائنل کو دو وزرائے اعظم نے دیکھا ہو۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان کی ہاکی ٹیم کے حتمی اعلان کی بابت انہوں نے کہا کہ وقت کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے اٹھارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان اتوار تک کر دیا جائے گا تاکہ ویزہ اور دیگر امور آسانی سے طے پا جائیں۔

ادھر فارورڈ طارق عزیز نے کہا کہ انہیں سزا منظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہیں خود ایسی سزا کی توقع تھی۔

طارق عزیز نے کہا کہ وہ اچھے رویے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن جب پاکستان ہار رہا ہوتا ہے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا اور وہ نا چاہتے ہوئے بھی اس قسم کی حرکت کر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنی اس بیوقوفی پر افسوس ہے‘۔

دِلّی دھمال کی تیاریدِلّی دھمال کی تیاری
2010 کھیل: دنیا کو حیران کرنے کی تیاری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد