BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 March, 2006, 20:37 GMT 01:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی مارنے پر سزا ملے گی: مسرت اللہ

پاکستانی کھلاڑی شکیل عباسی اور ایمپائر جیرالڈ کورین
دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی شکیل عباسی کی ایمپائر جیرالڈ کورین سے بحث
پاکستان ہاکی فیڈریشن نےدولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی کو ہاکی مارنے والے پاکستانی فارورڈ طارق عزیز کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان کے مطابق طارق عزیز کے اس رویے سے نہ صرف ملک کے وقار کو نقصان پہنچا ہے بلکہ فائنل میں پاکستان کو دس کھلاڑیوں سے کھیلنے کے سبب شکست کا سامنا رکنا پڑا۔

بریگیڈئر مسرت اللہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سزا کے طور پر طارق عزیز کو یکم اپریل سے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں نہیں بلایا جا رہا اور دوسرے مرحلے میں طارق کا معاملہ نظم و ضبط کی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا اور وہ طے کرے گی کہ طارق عزیز کو مزید کیا سزا دی جائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ اگر چہ پاکستان کی ٹیم نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیاہے لیکن وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

طارق عزیز کو سزا
 طارق عزیز نے اس ٹورنامنٹ میں پہلے بھی ایسے رویے کے سبب دو میچز کی پابندی کی سزا کاٹی لیکن اسے عقل نہیں آئی اور دوبارہ اس نے مینیجمنٹ کے سمجھانے کے باوجود وہی غلطی کی اب اسے درست کرنے کے لیے سزا کی ضرورت تھی۔
سابق اولمپیئن منظور جونئیر

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کی کارکردگی کا معیار بڑھانے کی کافی ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم چھ اپریل کو چین کے شہر بیجنگ کے لیے روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ اس کے لیے اسلام آباد میں کیمپ کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا اور بریگیڈئر مسرت اللہ کے مطابق کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 29 مارچ کو کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے سابق اولمپیئنز نے بھی طارق عزیز کو دی جانے والی سزا کو صحیح قرار دیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان منظور جونیئر کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کی اس حرکت سے ٹیم کو نقصان پہنچا اور دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے سبب پاکستان کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی اور ہار گئی۔

انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے اس ٹورنامنٹ میں پہلے بھی ایسے رویے کے سبب دو میچز کی پابندی کی سزا کاٹی لیکن انہیں عقل نہیں آئی اور دوبارہ انہوں نے مینیجمنٹ کے سمجھانے کے باوجود وہی غلطی کی اب اسے درست کرنے کے لیے سزا کی ضرورت تھی۔

سابق اولمپئن نوید عالم کے مطابق طارق ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اسے ٹیم سے نکالنا نہیں چاہیے البتہ اسے سبق سکھانے کے لیے جرمانے کی سزا ضرور ہونی چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد