اختر رسول کا استعفی منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چئر مین اختر رسول کا استعفی منظور کر لیا ہے اور نئےچئر مین کا تقرر بھی کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولِمپئین اختر رسول نے 2002 میں سلیکشن کمیٹی کے چئر مین کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ منگل کو انہوں نے ہاکی فیڈریشن کو اپنا استعفی دے دیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ٹیم کے ایک اور سابق کپتان اولمپئین خالد محمود کو سلیکشن کمیٹی کا نیا چئر مین مقرر کیا ہے۔ چند دن پہلے لاہور ہائی کورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر اختر رسول کو سپریم کورٹ پر حملے کے سزا یافتہ ہونے کے سبب مشیر کے عہدے پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بریگیڈئر ریٹائیرڈ مسرت اللہ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ چین میں ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختر رسول کو استعفی کے لیے مجبور کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی نے ان کا استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ نے کہا کہ ’جہاں تک چین میں پاکستان کی ناقص کاکردگی کا سوال ہے اس کے ذمہ دار سب ہیں اور میں خود اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی سبھی اس کے ذمہ دار ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان کی ہاکی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم تھی اور باقی ٹیمیں رینکنگ میں پیچھے تھیں اس لیئے پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ کو آسان لیا اور ذہنی برتری کا شکار ہو گئے جبکہ دوسری ٹیمیں زیادہ تیاری کے ساتھ آئیں۔ انہوں نہ کہا کہ ہماری ٹیم مینیجمنٹ میں ہم آہنگی کی کمی تھی۔ بریگیڈئیر مسرت اللہ نے کہا کہ ابھی چین میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ٹیم مینیجمنٹ میں کسی تبدیلی کرنے یا نا کرنے کا جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ | اسی بارے میں پنجاب: سزا یافتہ مشیر معطل21 April, 2006 | پاکستان ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل آسٹریلیا ہاکی کا فائنل جیت گیا26 March, 2006 | کھیل پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا20 February, 2006 | کھیل ہاکی میں شائقین کی عدم دلچسپی17 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||