BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 May, 2006, 10:57 GMT 15:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند

آصف باجوہ
’حبس کے موسم میں کھیلنے کیلیئے بہت زیادہ فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے‘
پاکستان کی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کی فزیکل فٹنس کافی کم ہے اور اسے بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس کا لیول بہت کم تھا اور اب ایک مہینے کے آرام کے بعد یہ مزید کم ہو گیا ہوگا، اس لیئے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ میں پہلی ترجیح فٹنس تربیت ہو گی۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ پیر کو کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ تربیتی کیمپ کے لیے رپورٹ کریں گے۔ باقائدہ تربیت کا آغاز منگل 22 جون سے ہو گا۔

آصف باجوہ کے مطابق ملائشیا کے شہر کوالمپور میں کہ جہاں ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ہو رہا ہے ان دنوں کافی حبس ہوگا اور ایسے موسم میں کھیلنے کے لیئے بہت زیادہ فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کراچی میں بھی ایسا ہی موسم ہے اس لیے یہ کیمپ کراچی میں لگایا ہے تاکہ کھلاڑی ایسے موسمی حالات سے مطابقت پیدا کر سکیں۔

پاکستان کی ٹیم کے مینیجر اور کوچ دونوں کی ذمہ داری سنبھالنے والنے آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کئی نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں اس لیئے اس کیمپ میں گروپ ٹرینگ سے زیادہ انفرادی تربیت پر زور دیا جائے گا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے دفاع کرنے کی صلاحیت پر بھی ہمیشہ تنقید ہوتی ہے آصف باجوہ دفاع کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر بھی خاص توجہ دینا چاہتے ہیں۔

ان سب کیمپوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھنے والے کوچ آصف باجوہ نے ازلان شاہ میں جیت کی یقین دہانی نہیں کروائی ہے اور کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں جیت کا دعوٰی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا اصل ہدف اسی سال جرمنی میں ہونے والا ورلڈ کپ ہے اور اس میگا ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم مخالف ٹیموں کو سرپرائز دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے تین بڑے ٹورنامنٹ ازلان شاہ کپ چمپیئنز ٹرافی اور ہیمبرگ ماسٹر کھیلے جائیں گے۔ ’ان ٹورنامنٹس میں دوسری ٹیموں کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی قوت کا جائزہ بھی لیں گے لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ عالمی کپ سے پہلے ہونے والے ٹورنامنٹس میں اپنی حکمت عملی کو ظاہر نہ کریں البتہ ہم اپنی خامیوں کا جائزہ ضرور لیں گے‘۔

18 سے 25 جون تک ہونے والے ازلان شاہ کپ کے لیئے انہوں نے ہالینڈ اور آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا۔

آصف باجوہ نے بتایا کہ منگل سے کراچی میں شروع ہونے والا یہ کیمپ تیرہ جون تک جاری رہے گا۔ ’اس کیمپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے منتخب کردہ 32 کھلاڑیوں علاوہ مزید کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا کیونکہ کچھ باصلاحیت کھلاڑی رہ گئے تھے لہٰذا انہیں بھی کیمپ میں آنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد طویل المعیاد منصوبہ بندی کرنا ہے تاکہ عالمی کپ تک ایک مضبوط ٹیم تشکیل پا سکے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد