ورلڈ کپ ہاکی شیڈول کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز سات جون کو جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ورلڈ کپ 6 سے17 ستمبر تک جرمنی میں کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کو جاپان، سپین، نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے ساتھ پول اے میں رکھا گیاہے۔ پول بی میں عالمی چیمپئن جرمنی، ہالینڈ، جنوبی کوریا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم 8جون کو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ 10 جون کواس کا تیسرا میچ اسپین سے ہوگا۔ 11 جون کو پاکستان اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مقابل ہونگی۔ 13 جون کو پاکستانی ٹیم کا آخری گروپ میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ چار سال قبل کوالا لمپور میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ جرمنی نے فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیئے کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ | اسی بارے میں اذلان شاہ: پاکستانی ٹیم کا اعلان03 June, 2006 | کھیل صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ 23 May, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی24 September, 2003 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||