اذلان شاہ: پاکستانی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیئے پاکستان کی بیس رکنی ٹیم کا اعلان کسی بڑی تبدیلی کے بغیر کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلنے والی ٹیم کے دو کھلاڑی ذیشان اشرف اور عدنان ذاکر اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔ ڈراپ کیئے جانے والے کھلاڑیوں میں سے ذیشان اشرف ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔ اخترعلی اور سلیم خالد دوبارہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ دو نئے کھلاڑیوں وقاص اکبر اور وقاص شریف کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان محمد ثقلین اور غضنفر علی ممکنہ بیس کھلاڑیوں میں تو شامل ہیں لیکن فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہی یہ دونوں حتمی اٹھارہ رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ ثقلین کے چہرے پر سوجن ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل غضنفر کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ چیف سلیکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ ثقلین کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ منگل کو کیا جائے گا اور اگر وہ ٹیم کے ساتھ نہ جا سکے تو نائب کپتان مدثر علی خان قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ثقلین کے متبادل کے طور پر محمد جاوید اور غضنفر کے متبادل کے طور پر عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ خالد محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں کوچ آصف باجوہ کے مشوروں کو اہمیت دی گئی ہے کیونکہ اب وہی نتائج کے براہِ راست ذمہ دار ہوں گے اور یہ ٹیم ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر منتخب کی گئی ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اٹھارہ سے پچیس جون تک کھیلاجائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ منتخب کردہ ٹیم: | اسی بارے میں ہاکی:ٹیم مینجر اور نائب کوچ تبدیل10 May, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ 23 May, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل اذلان شاہ ہاکی کے شیڈول کا اعلان18 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||