صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ آصف باجوہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مشورہ دیا ہے کہ کھلاڑیوں کو جسمانی تھکاوٹ سے بچانے اور ان کی کارکردگی میں مستقل مزاجی برقرار رکھنے کے لئے صرف منتخب ٹورنامنٹس میں شرکت ضروری ہے۔ آصف باجوہ نے جنہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حال ہی میں کوچ اور منیجر کے وسیع اختیارات دے دیے ہیں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے کراچی میں لگائے گئے قومی تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس کیمپ میں شریک چونتیس کھلاڑیوں میں سے حتمی اٹھارہ کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ18 سے25 جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا جس میں گروپ بی میں پاکستانی کے علاوہ ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن ہیں۔ آصف باجوہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹیمیں منتخب ٹورنامنٹس میں حصہ لیتی ہیں اور اپنی توانائی بڑے ایونٹس کے لئے بچاکر رکھتی ہیں۔ پورے سال ایک جیسی کارکردگی دکھانا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو یہ بھی لکھا کہ چھوٹے ٹورنامنٹس کے نتائج کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کا حدف ورلڈ کپ ہے جبکہ بقیہ ٹورنامنٹس اس کی تیاری کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔ آصف باجوہ یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ اس وقت پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی مایوس کن رہی اور جہاں تک ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا تعلق ہے انہوں نے چین جانے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے ارادے سے جارہے ہیں نہ کہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے۔ قومی کوچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل آرام کے بعد کیمپ میں آئے ہیں لہذا فٹنس ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈیفنس اور فارورڈز میں جو خامیاں سامنے آئی ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔ آ | اسی بارے میں ہاکی: ثقلین پر پابندی برقرار06 May, 2006 | کھیل اختر رسول کا استعفی منظور26 April, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل ہاکی: اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان03 April, 2006 | کھیل طارق عزیز پر چھ ماہ کی پابندی31 March, 2006 | کھیل ہاکی مارنے پر سزا ملے گی: مسرت اللہ28 March, 2006 | کھیل آسٹریلیا، پاکستان ہاکی فائنل میں24 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||