| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
پاکستان ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ کھیل کے آغاز پر دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر بہتر کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں دو دو گول کے اسکور سے برابر تھیں۔ تاہم کھیل کا دوسرا ہاف بھارتی ٹیم کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور بھارتی ٹیم نے گول کرنے کے کئی اچھے مواقع ضائع کئے۔ پاکستان نے کھیل کے اس دوسرے ہاف میں دو پینلٹی کارنرز حاصل کئے اور دونوں ہی پر گول کر کے بھارت پر دو کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کرلی جو بالآخر فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے کاشف جواد نے اچھا کھیل پیش کیا اور کھیل کے پہلے ہاف میں ہی گیارہویں اور انیسویں منٹ میں دو گول اسکور کئے۔ بھارت کو یہ شکست دے کر پاکستان اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اب بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا اور پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بعد اب تک بھارت، چین اور بنگلہ دیش نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |