’غیرملکی کوچ لا سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری اخترالسلام کا کہنا ہے کہ سنہ 2008 کے اولمپکس میں بہترین ٹیم تشکیل دینے کے لیئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا امکان ہے۔ اخترالسلام نے آج لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کواٹرز میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اپنی ترجیہات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی از سر نو تشکیل دی جائے گی۔اخترالسلام نے کہا کہ ان کا اصل مقصد 2008 کے اولمپکس کے لیئے بہترین ٹیم بنانا ہے اور اس کے لیئے غیر ملکی کوچ بھی رکھا جا سکتا ہے۔ اخترالسلام نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیئے بنیادی سطح پر کام کر کے کھلاڑیوں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ہاکی میں تیس پینتیس کھلاڑی ہیں جن میں سے ٹیم منتخب کی جاتی ہے۔ ان کی کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سولہ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے لیئے اکیڈمی قائم کی جائے گی اور ریجنل اکیڈمیاں بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 20 اگست سے جرمنی میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ اور اس کے فوراً بعد جرمنی ہی میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ کے لیئے پاکستان کی ٹیم کا کیمپ کراچی میں چھ یا سات اگست کو لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کوچ کا فیصلہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم کی کارکرگی کاجائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اتنے کم وقت میں کوچ کی تبدیلی اہم فیصلہ ہے لیکن ٹیم میں گروپنگ کی بھی خبریں ہیں لہذا یہ فیصلہ ٹیم کے مفاد کو مد نظر رکھ کر اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کی صلاحیت کے متعلق نئے سیکریٹری نے کہا کہ یہ ٹیم دنیا کی پانچ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن انہوں نے چمپئنز ٹرافی میں بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اخترالسلام نے کہا کہ اس صورت میں عالمی کپ کے لیئے ٹیم سے بہت زیادہ توقعات نہیں رکھی جا سکتیں لیکن عالمی کپ میں پاکستان کا پول نسبتاً آسان ہے اور آغاز میں کمزور ٹیموں کے ساتھ کھیل کر پاکستان کی ٹیم کو سیٹ ہونے کا موقع مل جائے گا۔ | اسی بارے میں اختر پی ایچ ایف کے نئے سیکرٹری 31 July, 2006 | کھیل ہاکی فیڈریشن: سیکریٹری مستعفیٰ19 July, 2006 | کھیل ہاکی فیڈریشن میں ویزا سکینڈل03 July, 2006 | کھیل پاکستان کی پانچویں پوزیشن30 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل پاکستان، جرمنی مقابلہ برابری پرختم24 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||