پاکستان کی پانچویں پوزیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین کے شہر تراسا میں چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہالینڈ نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ میچ کا پہلا گول ہالینڈ کے پنلٹی کارنر ماہر ٹائی کیما نے میچ کے بیسویں منٹ میں کیا۔ بارہ منٹ بعد ڈینوائر نے دوسرا گول کر کے ہالینڈ کی برتری دوگنی کر دی۔ جرمنی کی جانب سے واحد گول میچ کے اکتالیسویں منٹ میں ٹیمو ویس نے کیا۔ اس سے قبل سپین نے آسٹریلیا کو پنلٹی سٹروکس پر ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ارجنٹائن کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلے دو گول ریحان بٹ نے کیئے جبکہ تیسرا گول دوسرے ہاف میں سہیل عباس نے پینلٹی کارنر پر کیا۔ پہلا گول ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کی بدولت ہوا جبکہ ریحان بٹ نے دوسرا گول عدنان ذاکر کے ایک کراس پر کیا۔ ارجنٹینا کا واحد گول ماریو المادہ نے پنلٹی کارنر پر کیا۔ پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں بھی ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔
کانسی کے تمغے کے لیئے ہونے والے مقابلے میں سپین اور آسٹریلیا کا مقابلہ مقررہ وقت کے اختتام پر دو، دو گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی سٹروکس پر کیا گیا۔ ارجنٹائن کے خلاف فتح پر پاکستان کے کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ستمبر میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ’ مجھے یقین ہے کہ ہمارے لڑکوں میں ولولہ ہے اور ہم عالمی کپ کی چار بہترین ٹیموں میں سے ایک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔ کوچ آصف باجوہ نے کہا کہ’اگر ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے علاوہ دیکھا جائے تو بقیہ میچوں میں ہم نے بہتر اور اچھی ہاکی کھیلی اور یہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے اعتماد میں اضافے کے لیئے اچھا ہے‘۔ | اسی بارے میں ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل پاکستان، جرمنی مقابلہ برابری پرختم24 July, 2006 | کھیل ’سہیل،وسیم کی واپسی فائدہ مند‘18 July, 2006 | کھیل سہیل، وسیم کیمپ میں شامل06 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||