ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین کے شہر ٹریسا میں ہونے والے ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں ہالینڈ نے پاکستان کو ریکارڈ نو دو سے شکست دے دی ہے۔ ہالینڈ نے اس سال کے آغاز میں ملائیشیا میں ہونے والے سلطان ازلان شاہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں تین دو سے شکست کھانے کا بدلہ منگل کے کھیل میں لے لیا ہے۔ پاکستان کے کوچ آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ’ایسا ہمارے ساتھ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ بطور ٹیم کوچ، ٹین کا سربراہ اور پوری ٹیم کی جانب سے ہم اس کارکردگی پر شرمندہ ہیں‘۔ آصف باجوہ نے میڈیا کو سوالات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم ان کا آخری بیان یہ تھا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں واپس آنے اور اس کارکردگی کا مداوہ کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
ہالینڈ کے کوچ رولینٹ آلٹمینز 2004 کے ایتھنز اولمپکس سے قبل ایک سال کے لیئے پاکستانی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ’مجھے پاکسانی ٹیم کے کوچ کے طور پر کام کرنے کا فائدہ ہوا ہے کیونکہ میں جانتا تھا کہ یہ ٹیم کیسے کھیلتی ہے اور فیلڈ میں کن جگہوں پر خلاء چھوڑتی ہے۔ ہم نے گیم سے پہلے اس سب پر بات چیت کی تھی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کی ٹیم پہلے ہاف میں بہت اچھا کھیلی اور فریق ٹیم کو بہت سے مواقع بھی دیئے۔ ’جتنے گول ہم نے کیئے ہیں اس سے زیادہ کا تو موقعہ ہم نے مخالف ٹیم کو دیا تھا‘۔ میچ کے پینتیسویں منٹ پر ماتھیاس بروئر نے پہلا گول کیا اور پھر یکے بعد دیگرے ٹیم گول کرتی چلی گئی۔ آصف باجوہ نے گول کیپر سلمان اکبر پر خراب کارکردگی کا الزام لگایا ہے۔چوتھے گول کے بعد سلمان کی جگہ ناصر احمد نے سنبھال لی تھی۔ہالینڈ نے پہلے ہاف میں چار اور دوسرے میں پانچ گول کیئے۔ پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی اور عدنان ذاکر نے گول کیئے۔ مزید مقابلوں میں سپین کا سامنا آسٹریلیا سے اور جرمنی کا ارجنٹینا سے ہوگا۔ | اسی بارے میں سہیل، وسیم کیمپ میں شامل06 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل طارق عزیز پر چھ ماہ کی پابندی31 March, 2006 | کھیل صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ 23 May, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||