سہیل، وسیم کیمپ میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والے پنالٹی کارنر ایکسپرٹ سہیل عباس اور سابق کپتان وسیم احمد کو قومی کیمپ میں شامل کرلیا ہے جو چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی نے جمعرات کو سہیل عباس اور وسیم احمد کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کو غلطی اور واپسی کو خوش آئند قراردیا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح کردیا کہ کیمپ میں انہیں بلانے کامطلب ٹیم میں شمولیت نہیں بلکہ اس کے لیے انہیں فٹنس ثابت کرنی ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے اس سوال پر کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی کیا قومی اسمبلی کی اسپورٹس سے متعلق کمیٹی کے دباؤ کا نتیجہ ہے، سخت لہجہ اختیار کرتے کہا کہ سب کو معلوم ہےکہ وہ کس طرح کے آدمی ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی واپسی کسی دباؤ کے تحت نہیں ہوئی بلکہ ان دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے معافی کے بعد ہوئی ہے۔ دونوں کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط تھا جس کا اعتراف ان دونوں نے کیا ہے۔ طارق کرمانی نے اس سوال پر کہ کوچ آصف باجوہ حال ہی میں سہیل عباس کو قبول نہ کرنے کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں کہا کہ اب کوئی بیان بازی نہیں کرے گا کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ اور وہ خود ڈسپلن کے پابند ہیں۔ پی ایچ ایف کے صدر نے کپتان کی تبدیلی کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ مینیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ سینٹرفارورڈ کاشف جواد کی ممکنہ واپسی کے بارے میں طارق کرمانی کاکہنا تھا کہ ہر وہ کھلاڑی جو فٹنس ثابت کرے ٹیم میں کھیل سکتا ہے لیکن وہ کھلاڑی جو ڈسپلن کی خلاف ورزی کامرتکب ہو قابل قبول نہیں۔ | اسی بارے میں سہیل نےریٹائرمنٹ واپس لے لی04 July, 2006 | کھیل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس: وسیم06 July, 2006 | کھیل اختر رسول کا استعفی منظور26 April, 2006 | کھیل طارق عزیز پر چھ ماہ کی پابندی31 March, 2006 | کھیل ’میں ہاکی کا جان میکنرو نہیں‘13 June, 2006 | کھیل ہاکی: ثقلین کی اپیل منظور09 December, 2005 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||