ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس: وسیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی سہیل عباس کے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کے فیصلے کے اگلے روز انکے ہم عصر پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان وسیم احمد نے بھی بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ وسیم احمد نے کہا کہ ان کے دوست احباب نے انہیں مشورہ دیا کہ پاکستان کی ہاکی کو ان کی ضرورت ہے اسی لیے انہوں نے دو اہم ٹورنامنٹس چمپئنز ٹرافی اور عالمی کپ کے لیے ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سہیل عباس اور وسیم احمد نے دسمبر سنہ 2004 کو لاہور میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے آخری روز تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اور دونوں ہی ہالینڈ میں دو سال ہاکی لیگ کھیلتے رہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ بھی ایک دن کے فرق سے کیا لیکن وسیم احمد کہتے ہیں کہ یہ سب اتفاق ہے۔ ’ہم دونوں کے فیصلوں میں باہمی مشورہ نہیں تھا اگرچہ ہم نے ایک ہی دن ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ہالینڈ میں لیگ کھیلتے رہے لیکن ہم نے یہ آپس میں طے نہیں کیا تھا اور اسی لیے سہیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور میں نے لاہور میں۔‘ وسیم احمد نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ اگلے سال کے لیے لیگ کا معاہدہ کرنے کے لیے انہیں بین الاقوامی ہاکی کھیلنی پڑے گی۔ وسیم احمد اور سہیل عباس کا لیگ ہاکی کا دو سال کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ | اسی بارے میں اختر رسول کا استعفی منظور26 April, 2006 | کھیل صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ 23 May, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل اذلان شاہ: پاکستانی ٹیم کا اعلان03 June, 2006 | کھیل ’میں ہاکی کا جان میکنرو نہیں‘13 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||