’سہیل،وسیم کی واپسی فائدہ مند‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان غضنفر علی کا کہنا ہے کہ پینلٹی کارنر ماہر سہیل عباس اور سابق کپتان وسیم احمد کی شمولیت سے ٹیم کافی مضبوط ہوگئی ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیئے روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ’ہماری کوشش ہوگی کہ چمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کرے‘۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم منگل کی صبح سپین کے لیئے روانہ ہوئی ہے جہاں 22 سے 30جولائی تک دنیائے ہاکی کا ایک اہم مقابلہ چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم کے باقاعدہ کپتان محمد ثقلین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے سبب چمپیئنز ٹرافی کے تین میچ نہیں کھیل سکیں گے اسی لیئے ہاکی فیڈریشن نے غضنفر علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ غضنفر علی پاکستان کی ٹیم کی کپتانی ملنے پر بہت خوش ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی بڑی ذمہ داری کے سبب ان پر کچھ دباؤ بھی ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ وہ اس دباؤ کو خود پر طاری نہ ہونےدیں اور بحیثیت کھلاڑی اور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پینلٹی کارنر لگانے کے ماہر سہیل عباس اور وسیم احمد نے ایبٹ آباد میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں خاصی محنت کی ہے اور امید ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ آسٹریلیا اور ہالینڈ مشکل حریف ہیں جبکہ سپین کو اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہوگا لہذٰا وہ بھی سخت حریف ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی فٹنس کو تسلی بخش قرار دیا۔ پاکستان کی ٹیم بیس جولائی کو سپین کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی اور بائیس جولائی کو ٹورنامنٹ کے پہلے روز اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ تئیس جولائی کا پاکستان جرمنی، پچیس جولائی کو ہالینڈ، ستائیس جولائی کو سپین جبکہ انتیس کو ارجنٹائن کے خلاف اپنے میچ کھیلےگا۔ پاکستانی ٹیم: سلمان اکبر، ناصر احمد،سہیل عباس، ذیشان اشرف،احسان اللہ خان، محمد عمران، عدنان مقصود، غضنفر علی(کپتان)، محمد ثقلین، دلاور حسین، وسیم احمد، ریحان بٹ(نائب کپتان)، عدنان ذاکر، شکیل عباسی، سلیم خالد، اخترعلی، محمد زبیر، وقاص شریف۔ | اسی بارے میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس: وسیم06 July, 2006 | کھیل سہیل، وسیم کیمپ میں شامل06 July, 2006 | کھیل سہیل نےریٹائرمنٹ واپس لے لی04 July, 2006 | کھیل ’میں ہاکی کا جان میکنرو نہیں‘13 June, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||