پاکستان، جرمنی مقابلہ برابری پرختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین کے شہر ٹریسا میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جرمنی کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔ ریٹائرمنٹ ختم کر کے ٹیم میں واپس آنے والے سہیل عباس نے پینلٹی کارنر پر دو گول کر کے پاکستان کی پوزیشن بہتر بنا دی تھی لیکن آخری منٹوں میں جرمنی نے گول کر کے میچ برابری پر ختم کر دیا۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا مقابلہ ہار چکا ہے۔ جرمنی کے ساتھ میچ برابری پر ختم ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ٹورنامنٹ میں پہلا پوائنٹ ملا ہے۔ جرمنی نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی لیکن سہیل عباس نے پہلے ہاف میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے جرمن برتری کو آدھا کر دیا اور دوسرے ہاف کے پہلے تین منٹوں میں دوسرا گول کر کے میچ کو برابری پر لے آئے۔ پاکستان کے فارورڈ شکیل عباسی نے فیلڈ گول کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی جو میچ کے ختم ہونے سے دو منٹ پہلے تک برقرار رہی۔ پاکستان کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کیا اور کھیل پر چھائی رہی۔ پاکستان کے کوچ آصف باجوہ نے میچ کے بعد کہا کہ اس کی ٹیم نے میچ جیتنے کا ایک سنہری موقع گنوا دیا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ اس کے کھلاڑی اس زعم میں آ گئے تھے کہ وہ یہ میچ آسانی سے جیت جائیں گے اور انہوں نے ان کی ہدایت پر کان نہیں دھرے۔ ایک دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور میزبان ملک سپین میں مقابلہ برابر رہا۔ سپین تمام وقت میں کھیل پر چھایا رہا لیکن ارجنٹائن نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے میچ برابری پر ختم کر دیا۔ | اسی بارے میں سہیل، وسیم کیمپ میں شامل06 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل طارق عزیز پر چھ ماہ کی پابندی31 March, 2006 | کھیل صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ 23 May, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||