ہاکی فیڈریشن میں ویزا سکینڈل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی کی اسپورٹس سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رائے عزیزاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے پانچ غیرمتعلقہ افراد کو ویزا جاری کیئے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ رائے عزیزاللہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو اسلام آباد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی سیکریٹری بریگیڈئر( ریٹائرڈ) مسرت اللہ، کوچ آصف باجوہ کے علاوہ سابق اولمپئنز سمیع اللہ، حنیف خان اور اصلاح الدین شریک تھے۔اس موقع پر کمیٹی نے پاکستان ہاکی میں سامنے آنے والے ویزا سکینڈل کا سختی سے نوٹس لیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کی اس وضاحت کو مسترد کر دیا کہ فیڈریشن کے ایک افسر نے بعض غیرمتعلقہ افراد کو ویزے کے لیئے خطوط جاری کیئے تھےجس پر اس افسر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رائے عزیز اللہ نے کہا کہ کمیٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ فیڈریشن کا کوئی بھی معاملہ صدر اور سیکریٹری کے علم میں لائے بغیر طے نہیں پاتا۔انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے سیکریٹری نے اجلاس میں یہ اعتراف کیا کہ پانچ افراد کو فیڈریشن کی جانب سے ویزے کے خطوط جاری کیئے گئے یہ افراد پشاور کے ٹریول ایجنٹ کے رشتے دار ہیں۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس بات پر سخت ردعمل ظاہر کیا کہ ہاکی فیڈریشن کے دفاتر لاہور اور کراچی میں ہوتے ہوئے ٹیموں کی ٹکٹیں پشاور سے کیوں بنوائی جاتی ہیں؟ رائے عزیزاللہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے کلبوں کی سکروٹنی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے آئینی معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کو اس بات پر بھی اعتراض تھا کہ سابق اولمپئنز کے تجربے سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا اور چھ سال سے سیکریٹری کے عہدے پر موجود مسرت اللہ خان نے نچلی سطح پر ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیئے قابل ذکر کام کیا ہے اور نہ ہی فیڈریشن کو ملنے والے پیسے کو درست انداز میں استعمال کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ’میں ہاکی کا جان میکنرو نہیں‘13 June, 2006 | کھیل پاک وومن ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ03 June, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل ہاکی:ٹیم مینجر اور نائب کوچ تبدیل10 May, 2006 | کھیل اختر رسول کا استعفی منظور26 April, 2006 | کھیل ہاکی مارنے پر سزا ملے گی: مسرت اللہ28 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||