BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 August, 2006, 11:51 GMT 16:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ

شہناز شیخ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ
شہناز شیخ سنہ اٹھانوے۔ ننانوے اور دو ہزار تین میں بھی کوچ رہ چکے ہیں
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن شہناز شیخ کو جرمنی میں پچیس اگست سے شروع ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ اور چھ ستمبر سے شروع ہونے والے ہاکی عالمی کپ کے لیئے پاکستانی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نے یہ اعلان ہفتے کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

شہناز شیخ اس وقت جدہ میں ہیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اختر الاسلام کے مطابق وہ پیر یا منگل تک پاکستان آ کر ٹیم کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ شہناز شیخ کو ٹیم کے چیف کوچ اور مینجر کی دوہری ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق اولمپئن ناصر علی کو اسسٹنٹ کوچ اور شاہد علی خان کو گول کیپنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اخترالاسلام نے بتایا کہ سابق چیف کوچ آصف باجوہ نے لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی تھی۔ اخترالاسلام نے کہا کہ شہناز شیخ کو یہ ذمہ داری دو ٹورنامنٹس کے لیئے دی گئی ہے۔ اخترالاسلام اس سے پہلے عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ عالمی کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیئے غیر ملکی کوچ لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 بحثیت کھلاڑی شہناز شیخ کا کیرئر بہت شاندار رہا اور انہوں نے1969 سے 1979 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے دو اولمپک گیمز میں شرکت کی جبکہ تین ایشین گیمز کھیلیں اور تینوں میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا۔

اخترالسلام نے کہا کہ شہناز شیخ کو ہاکی کا وسیع تجربہ ہے اور وہ ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم جس نے چمپئنز ٹرافی میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی، یہی ٹیم قوم کو عالمی کپ میں زبردست مقابلہ کرتی ہوئی دکھائی دے گی۔

شہناز شیخ اس سے پہلے سنہ اٹھانوے۔ ننانوے اور سنہ دو ہزار تین میں بھی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں لیکن اس دوران 2003 میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ پاکستان کی ٹیم کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

بحثیت کھلاڑی شہناز شیخ کا کیرئر بہت شاندار رہا اور انہوں نے1969 سے 1979 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے دو اولمپک گیمز میں شرکت کی جبکہ تین ایشین گیمز کھیلیں اور تینوں میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستانی ٹیم کا کیمپ آٹھ اگست سے ایبٹ آباد میں لگایا جا رہا ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلے ہی کیمپ کے لیئے پچیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد