BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 January, 2007, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی کوچ دو سال کے لیے تقرر ہونگے

شہناز شیخ
شہناز شیخ نے ملازمتی ذمہ داریوں کےسبب کوچ کا عہدہ برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا
پاکستان ہاکی فیڈریشن آئندہ چند روز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کوچ کا تقرر کرنے والی ہے۔ یہ تقرری دوسال کے لیے ہوگی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اخترالاسلام کا کہنا ہے کہ دو سال کے لیے کوچ کی تقرری کا مقصد نئی منیجمنٹ کو یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ماضی میں شکست پر بار بار کی تبدیلیوں سے کوچز بے یقینی کا شکار رہے ہیں لہذا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع دیا جائے۔

نئے کوچ کے لیے اصلاح الدین، منظور جونیئر اور سابق گول کیپر سلیم شیروانی کے نام سامنے آئے ہیں تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 چیمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ کے ہاتھوں نوگول کی ہزیمت کے بعد آصف باجوہ کی جگہ شہناز شیخ کو ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے لیے کوچ بنادیا گیا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم گزشتہ سال بین الاقوامی مقابلوں میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ کارکردگی کے اسی اتار چڑھاؤ کے سبب ٹیم مینیجمنمٹ میں بھی تبدیلیاں ہوتی رہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں غیرتسلی بخش کارکردگی کے بعد سعید خان کو منیجر کے عہدے سے ہٹا کر آصف باجوہ کو منیجر اور کوچ دونوں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں لیکن چیمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ کے ہاتھوں نوگول کی ہزیمت کے بعد باجوہ کی جگہ شہناز شیخ کو ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے لیے کوچ بنادیا گیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر رہی لیکن ایشین گیمز میں چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرا کر سب کو حیران کردیا۔

شہناز شیخ نے ملازمتی ذمہ داریوں کےسبب کوچ کا عہدہ برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب نئے کوچ کی تقرری عمل میں آرہی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے یہ بات سکون کا باعث ہے کہ ایشین گیمز میں چین کے ہاتھوں شکست کے باوجود تیسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی ٹیم نے بیجنگ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا اور اسے کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا ہوگا۔

مایوس کن کارکردگی
چمپینئز ٹرافی، پاکستان کی پانچویں پوزیشن
ٹیم کے کپتان محمد ثقلین ہاکی کا ’بیڈ بوائے‘
ثقلین کہتے ہیں کہ یہ منفی تاثرغلط ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد