BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 November, 2006, 01:43 GMT 06:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریحان بٹ ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر

ریحان بٹ
ریحان بٹ کو ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی سولہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قیادت کی ذمہ داری ریحان بٹ کو سونپتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی نے یہ واضح کردیا کہ ملک کی خیرخواہی نہ رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور وہ کھلاڑی ان کے ہوتے ہوئے دوبارہ منتخب نہیں ہوسکیں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین سمیت پانچ کھلاڑی جن میں پنالٹی کارنر ایکسپرٹ سہیل عباس بھی شامل ہیں بیرون ملک لیگ کھیلنے کی وجہ سے قومی کیمپ میں نہیں آئے اور ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

ان کے علاوہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے دیگر چار کھلاڑی بھی اس ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے ہیں۔
ریحان بٹ کو کپتان بنانے کے بارے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی کا کہنا ہے کہ وہ سینئر ہے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ریحان بٹ، کپتان، شکیل عباسی، نائب کپتان، سلمان اکبر، ناصراحمد، عمران وارثی، احسان اللہ، ذیشان اشرف، عمران خان، عدنان مقصود ، سجاد انور، ایم عمران، راشد عمران، طارق عزیز، ایم زبیر، وقاص شریف اور مدثرخان۔

4 سے 14 دسمبر تک دوحا قطر میں ہونے والے ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو پول میچوں میں ملائیشیا، چینی، تائپے، ہانگ کانگ اور جاپان سے میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی ٹائٹل سات مرتبہ جیتا ہے لیکن1990 کے بعد سے طلائی تمغہ اس کی دسترس سے باہر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد