ورلڈ کپ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں ہونے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم پانچویں پوزیشن کے لیئے کھیلے جانے والے میچ میں بھی انگلینڈ سے ہار گئی ہے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں چھٹی پوزیشن پر آئی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کی پانچویں پوزیشن کے لیئے میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا۔پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی جبکہ انگلینڈ نے میچ کے اختتام سے صرف تین منٹ پہلے گول کر کے پاکستان پر برتری حاصل کر لی تھی۔ ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لیئے کوریا اور سپین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ بھارت کی ٹیم نے بھی انتہائی غیر معیاری کھیل پیش کیا ہے اور سنیچر کے روز ارجنٹائن کی ٹیم نے بھارت تین دو سے شکست دے دی ہے۔ بھارت کی ٹیم اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گئی جس کے نتیجے سے یہ فیصلہ ہو گا کہ کون سی ٹیم ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اگر بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا تو اس کو پوزیش گیارہویں ہوگی وگرنہ سب سے آخری پوزیشن اس کے حصے میں آئے گی۔ | اسی بارے میں بہترین کھلاڑی: کوئی پاکستانی نہیں13 September, 2006 | کھیل عالمی کپ: ٹیم کا اعلان، ثقلین کپتان19 August, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا08 September, 2006 | کھیل جرمنی: ہاکی عالمی کپ، بارہ ٹیمیں06 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||