بہترین کھلاڑی: کوئی پاکستانی نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سال2006 کا بہترین ہاکی کھلاڑی کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ ورلڈ کپ کی بارہ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچز کے بیلٹ کی بنیاد پر سولہ ستمبر کو ہوگا لیکن اس مقابلے میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیئے آٹھ کھلاڑیوں کی نامزدگیاں ہوئی ہیں جن میں سپین کے پال ایمٹ، نیوزی لینڈ کے ریان آرچی بالڈ، جرمنی کے فلپ کرون، ہالینڈ کے ٹیون ڈی نوئر اور جیروئن ڈیلمی، آسٹریلیا کے اسٹیفن ماؤلیم اور برینٹ لیورمور اور جنوبی کوریا کے یونگ بی کم شامل ہیں۔ لیکن چار بار کی عالمی چیمپئن مگر حال کی مایوس کن کارکردگی سے دوچار پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اس ایوارڈ کے لیئے نامزد نہیں ہوسکا ہے۔ سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ ورلڈ کپ کے دوران بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا اس سلسلے میں چھ کھلاڑیوں کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے شکیل عباسی ان چھ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان نیوزی لینڈ کا مقابلہ برابر09 September, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا08 September, 2006 | کھیل جرمنی: ہاکی عالمی کپ، بارہ ٹیمیں06 September, 2006 | کھیل پاکستان کی پانچویں پوزیشن30 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||