پاکستان نیوزی لینڈ کا مقابلہ برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے گول پنلٹی سٹروک کے ذریعے میچ کے پہلے پندرہ منٹوں میں کیئے۔ پاکستان کی طرف سے پنلٹی سٹروک شکیل عباسی نے پھینکا جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے پنلٹی سٹروک پر گول ڈین کوزینز نے کیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اس وقت برتری حاصل کی جب ہیڈن شا کے پنلٹی کارنر کے ریباؤنڈ پر بلیئر ہوپنگ نے گول کر دیا۔ پاکستان نے جلد ہی محمد زبیر کے فیلڈ گول کے ذریعے نیوزی لینڈ کی برتری کو ختم کر دیا۔ دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوتی ہی نیوزی لینڈ کو ایک اور پنلٹی سٹروک جس پر گول کر کے بلیئر ہوپنگ نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ پاکستان نے ریحان بٹ کے فیلڈ کے ذریعے ایک بار پھر میچ تین تین گول پر برابر کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے میچ میں آخری بار ہیڈن شا کے پنلٹی کارنر گول کے ذریعے پاکستان پر برتری حاصل کی جسے محمد زبیر نے اپنے دوسرے گول کے ذریعے برابر کیا۔ گروپ اے کا ایک اور اہم میچ ارجنٹائن اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ | اسی بارے میں عالمی کپ: ٹیم کا اعلان، ثقلین کپتان19 August, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا08 September, 2006 | کھیل جرمنی: ہاکی عالمی کپ، بارہ ٹیمیں06 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||