ہاکی: پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اپنے پہلے میچ میں جاپان کو چار صفر سے ہرا دیا۔ جرمنی کے شہر مونشن گلاڈ باخ میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلا گول سہیل عباس نے پنلٹی کارنر پر کیا۔ میچ کی پہلے ہی ہاف میں ریحان بٹ نے ایک فیلڈ گول کے ذریعے پاکستان کی برتری دو صفر کر دی۔ پاکستان نے میچ کے دوسرے ہاف میں بھی اچھا کھیل پیش کیا اور دو مزید گول کر دیئے۔ دوسرے ہاف کا پہلا اور میچ کا تیسرا گول سہیل عباس نے پنلٹی کارنر پر کیا جبکہ میچ کا آخری گول شکیل عباسی نے میچ کے آخری پانچ منٹوں میں کیا۔ پاکستانی کوچ شہناز شیخ نے میچ کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اپنا پہلا میچ اچھا کھیلے تو امید کرنی چاہیے کہ پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے گا۔ جمعرات کو ہونے والے دیگر میچوں میں سپین نے اولمپک چیمپئن آسٹریلیا کو تین ایک سے ہرادیا جبکہ انگلینڈ نے انڈیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پول بی کے ہی ایک اور میچ میں ہالینڈ نے جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دی۔ | اسی بارے میں عالمی کپ: ٹیم کا اعلان، ثقلین کپتان19 August, 2006 | کھیل جرمنی: ہاکی عالمی کپ، بارہ ٹیمیں06 September, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ05 August, 2006 | کھیل ہاکی کے عالمی کپ کے لیئے انڈین ٹیم18 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||