ہاکی کے عالمی کپ کے لیئے انڈین ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئندہ ماہ چھ سے سترہ تاریخ کو جرمنی میں ہاکی کے عالمی کپ کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیۓ انڈیا کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے شہر چینئی میں انڈین ہاکی فیڈریشن کے صدر اور ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چئرمین کے پی ایس گل نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی نئے کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے بلکہ ازلان شاہ ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم میں صرف دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایک طرف جہاں تجربہ کار مڈ فیلڈر اگنیس ترکی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہیں پولینڈ میں ہوئے چھ ممالک کی جونیئر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی نتن کمار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگنیس ترکی گزشتہ کئی مہینوں سے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے انہوں نے اجمیر سنگھ کی جگہ لی ہے۔ اور نتین کمار ومل لکڑا کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔ ومل لکڑا نے ذاتی وجوہات کے سبب ورلڈ کپ ٹیم کی تیاری کے لیۓ ٹریننگ کمیپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ ٹیم کیی قیادت دلیپ ٹرکی ہی کریں گیں۔ ہندوستانی ہاکی فیڈریشن کے صدر کے پی ایس نے کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بیشتر تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور فیلڈ پر کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ’ہماری پوری توجہ ٹیم کی فٹنس، بہتر منصوبے ، اور کھلاڑیوں کے آپس کے تال میل کو بہتر بنانے پر رہی ہے۔ فی الوقت ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیل رہی ہے نا کہ کوئی ایک کھلاڑی اپنا سکہ جمانے کی کوشش کررہا ہے۔ ٹیم میں اسٹار کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ ٹیم خود ایک اسٹار ٹیم ہے"۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ظفر اقبال موجودہ ٹیم سے کافی خوش ہیں انکا کہنا تھا کہ دلیپ ترکی جیسے تجربہ کار کھلاڑی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم دوسری ٹیموں کے لۓ زبردست چیلنج بن سکتی ہے۔" فی الوقت ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ گگن اجیت سنگھ، کور ہری پرساد جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی کے سبب ٹیم کی جیت کی امیدیں بڑھیگیں"۔ آسٹریلیا کے ٹرینر ڈیریکس نوکس کی تربیت میں ٹیم بین الاقوامی مقابلوں کے لۓ بالکل تیار ہے۔ٹیم 24 اگست کو جرمنی کے لۓ روانہ ہوگی اور عالمی کپ شروع ہونے سے پہلے ٹیم چار پریکٹس میچز کھیلے گی۔ | اسی بارے میں ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل اختر پی ایچ ایف کے نئے سیکرٹری 31 July, 2006 | کھیل ’غیرملکی کوچ لا سکتے ہیں‘02 August, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ05 August, 2006 | کھیل ’کھلاڑیوں کا بھی احتساب چاہیئے‘13 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||