’کھلاڑیوں کا بھی احتساب چاہیئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ سابق اولمپئن منظور جونیئر کا کہنا ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کی تمام ذمہ داری کوچ پر ہی نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ کھلاڑیوں کا احتساب ہونا بھی ضروری ہے۔ منظور جونیئر نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ہالینڈ کے ہاتھوں 2-9 کی بد ترین شکست کے ذمہ دار کھلاڑی ہیں کیونکہ پاکستان کی ہاکی کی حالت اتنی خراب نہیں اگر پاکستان کی جانب سے کوئی بے جان پتھر بھی کھڑا کر دیا جاتا تو اتنے زیادہ گول نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار کو اس معاملے کی مکمل تحقیق کرنی چاہیے کہ آخر کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کیوں نہیں کھیلے۔ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 جولائی سے 4 اگست تک سنگا پور میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کر کے لوٹی ہے۔ اسی فاتح جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ منظور جونیئرکے مطابق وہ ٹیم کی ٹرینگ کے سبب پُرامید تھے کہ وہ یہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیت بہت اہم چیز ہے اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے لیکن ہمیں اس جیت کو بھول کر ابھی بہت محنت کرنی ہے تاکہ پاکستان کی ہاکی کا مستقبل بہتر ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کافی باصلاحیت ہیں اور کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جن میں سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ ہاکی کی سمجھ ہے اب ضرورت یہ ہے کہ ان کی باقائدہ تربیت ہو ان کی فٹنس بین الاقوامی ہاکی کے تقاضوں کے مطابق ہو اور انہیں ہاکی کی بنیادی تیکنیک پر پورا عبور ہو۔ جونیئر ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے روایتی یعنی ایشین سٹائل کی طرح جارحانہ ہاکی کھیلنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور میں انہوں نے مشکل حریف بھارت کے خلاف جارحانہ ہاکی کھلائی اور کامیابی حاصل کی۔ منظور جونیئر نے پر زور انداز میں کہا کہ ہم ہاکی میں تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں اگر ہم اپنا روایتی انداز اپنائے رکھیں۔ منظور جونیئر نے کہا کہ ان کا اصل ہدف 2009 میں ہونے والا جونیئر عالمی کپ ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ تب تک بہترین جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری مکمل ہو جائے۔ |
اسی بارے میں پاکستان ہاکی کے کپتان ریٹائر09 September, 2004 | کھیل ہاکی میں ایشیائی ٹیموں کی ناکامی15 August, 2004 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ٹین سپورٹس پر10 August, 2004 | کھیل پاکستان ہاکی اولمپکس کی تیاری08 July, 2004 | کھیل بھارت جونیئر ایشیا کپ ہاکی کا فاتح29 April, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||