BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 July, 2004, 21:08 GMT 02:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ہاکی اولمپکس کی تیاری

ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمینز
پاکستان کی کارکردگی ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمینز کے تحت اگر بہت اچھی نہیں رہی تو خراب بھی نہیں رہی
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی اولمپکس کی تیاری کا فیصلہ کن مرحلہ 15 جولائی سے قومی کیمپ کی شکل میں شروع ہورہا ہے۔ کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں یہ کیمپ ٹیم کی اسپین روانگی تک جاری رہے گا۔

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایتھنز اولمپکس سے قبل 30 جولائی سے 2 اگست تک اسپین میں تین قومی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی جس میں اسپین اور ارجنٹائن کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔

ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمینز کے لئے یہ آخری موقع ہے کہ وہ یورپ کے دورے میں سامنے آنے والی خوبیوں اور خامیوں کی روشنی میں ٹیم کو اولمپکس کے لئے مکمل طور پر تیار کرسکیں۔

یورپی دورے کو پاکستان ٹیم کے نقطہ نظر سے اگر مکمل کامیاب نہیں کہاجاسکتا تو مکمل ناکام بھی نہیں تھا ۔ اس دورے میں وہ برطانیہ جرمنی اور ہالینڈ کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن سخت مقابلہ ضرور کیا البتہ اس نے آَسٹریلیا اور بھارت کو شکست دی۔ اس سال پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ میچ کھیلے گئے ہیں اورپانچوں پاکستان نے جیتے ہیں۔

آلٹمینز نے اس دورے میں بیس کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف کامبی نیشن آزمائے جس کے بعد انہیں اب سولہ رکنی حتمی اسکواڈ تشکیل دینے میں آسانی رہے گی۔

عام خیال یہی ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان ٹیم کی جیت میں پنالٹی کارنر ایکسپرٹ سہیل عباس کا اہم کردار رہے گا۔

ایتھنز اولمپکس میں پاکستان ٹیم پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی پاکستان کے پول میں جرمنی کے علاوہ اسپین ، جنوبی کوریا ، برطانیہ اور مصر شامل ہیں ۔یہ ایک مضبوط پول ہے جس سے سیمی فائنل تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ اولمپکس میڈل 12سال قبل جیتا تھا۔ 1992ء کے بارسلونا اولمپکس میں اس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جس کے بعد وہ 1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں پانچویں اور 2000 کے سڈنی اولمپکس میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد