پاکستانی ہاکی ٹیم ٹین سپورٹس پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹین سپورٹس کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ٹین سپورٹس کو پاکستان ہاکی ٹیم کے بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔ ٹین سپورٹس کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز زاہد نورانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹین اسپورٹس پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کی براہ راست کوریج کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ اگلے تین سال تک پاکستان ہاکی ٹیم کی تمام بین الاقوامی مصروفیات کی کوریج کا ذمہ دار ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آٹھ میچوں کی سیریز دو حصوں میں کھیلی جائےگی۔ بھارتی ہاکی ٹیم 23 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 ستمبر کو ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ پہلے یہ میچ 25 ستمبرکو ہونا تھا لیکن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی وجہ سے اس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر کو کوئٹہ میں کھیلا جائےگا۔ 29 ستمبر کو پشاور تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔لاہور میں چوتھا ٹیسٹ یکم اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم دوسرے مرحلے میں بھارت جائے گی ۔4 اکتوبر کو پانچواں میچ چندی گڑھ میں چھٹا میچ 6 اکتوبر کو دہلی میں اور ساتواں میچ 8 اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں ہوگا سیریز کا اختتام 10 اکتوبر کو بنگلور میں کھیلے جانے والے آٹھویں ٹیسٹ کے ساتھ ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||