BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 July, 2004, 18:31 GMT 23:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپِکس: ہاکی ٹیم کا اعلان

ہاکی
کیا پاکستان ہاکی ٹیم ان اولپمک مقابلوں میں کامیاب ہو سکے گی؟
تیرہ اگست سے یونان کے شہر ایتھنز میں ہونے والے اولمک کھیل سن دو ہزار چار کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کا بدھ کو اعلان کر دیا گیا۔

ٹیم سولہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی جس کی کپتانی محمد ندیم کریں گے۔

ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کراچی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیر مین جنرل محمد عزیز خان، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اختر رسول اور چیرمین نیشنل سلیکشن کمیٹی بریگیڈیر مسرت اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے متفقہ طور پر اس سولہ رکنی ٹیم کے اعلان کیا۔

اس ٹیم میں کپتان محمد ندیم کے علاوہ احمد اسلم، سلمان اکبر، سہیل عباس ، زیشان اشرف ، علی رضا، غضنفر علی، وسیم احمد ، دلاور حسین، عدنان مقصود، ریحان بٹ، مدثر علی خان ، کاشف جواد، محمد شبیر، طارق عزیز اور شکیل عباسی شامل ہیں۔ جبکہ رزرو کھلاڑیوں میں محمد سرور اور عمران خان صرف سپین کے دورے میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نےآخری مرتبہ اولمپک کا تمغہ سن انیس سو چوراسی میں لاس اینجلز اولمپکس کے دوران جیتا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد