ہاکی: پاکستان کی زبردست فتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انڈیا کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمین نے کہا ’ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی پوزیشن پر کھلاڑی کمزور نہیں پڑے‘۔ 1982 کے ایشین گیمز میں پاکستان نے انڈیا کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی تھی۔ یوں انڈیا کے خلاف منگل کے میچ میں پاکستان ریکارڈ توڑنے کے قریب ہی رہا۔ اس جیت کے باوجود کوچ نے زور دیا ہے کہ ٹیم کو کارکردگی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو پاکستان جرمنی سے چھ صفر سے ہار گیا تھا۔ ٹیم کوچ نے کہا ’اب ٹیم کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم مستقبل میں بھی اتنے ہی بہتر طریقے سے فتح حاصل کرکے اولمپکس تک پہنچ سکتے ہیں‘۔ جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ منگل کے میچ میں پہلے انتیس منٹ کے بعد پاکستان کو انڈیا کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کے دو گول کے جواب میں بھارت کا واحد گول دیپک ٹھاکر نے کیا۔ جس کے فوراً بعد پاکستان کے شبیر حسین نے تیسرا گوک کردیا۔ جس کے بعد انڈیا کے لیے پاکستان کے طوفانی کھلاڑیوں سے نمٹنا ناممکن ہوگیا اور اس نے وقفے وقفے سے مزید دو گول کیے۔ جمعرات کو انڈیا کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||