ایشین گیمز: شہناز شیخ کوچ مقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شہناز شیخ کو دوہا میں ہونے والے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے لیئے کوچ اور مینیجرمقرر کر دیا ہے جبکہ مستعفی ہونے والے سلیکشن کمیٹی کے رکن حسن سردار کی جگہ سمیع اللہ کو تین رکنی سلیکشن کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور دیگر عہدے داروں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سابق المپیئن شہناز شیخ کو اسی ماہ جرمنی میں ہونے والے عالمی کپ کے لیئے ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔ ان سے پہلے چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن اور ہالینڈ سے 2-9 کی شکست کے بعد کوچ آصف باجوہ نے استعفیٰ دے دیا تھا اور عالمی کپ سے چند دن پہلے شہناز شیخ کوقومی ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اختر السلام کا کہنا ہے کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم چھ ٹیموں میں سے پانچویں نمبر پر آئی تھی لیکن عالمی کپ میں بارہ ٹیموں میں چھٹی پوزیشن آئی ہے تو کارکردگی میں قدرے بہتری آئی لیکن اسے پھر بھی تسلی بخش کارکردگی نہیں کہا جا سکتا۔ اخترالسلام نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیئے پاکستان کی ٹیم کا کیمپ دس سے بیس اکتوبر تک اسلام آباد میں اور پھر عید کی چھٹیوں کے بعد تیس اکتوبر سے تیس نومبر تک کراچی میں لگایا جائے گا۔ ان دنوں پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے لیگ کھیلنے کی اجازت طلب کی ہے۔ اخترالسلام کے مطابق ان کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹیم میں تب ہی شامل ہو سکتے ہیں جب وہ کیمپ میں رپورٹ کریں اور ٹرائلز میں حصہ لیں۔ | اسی بارے میں ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہی نئے ہاکی کوچ ہوں گے20 September, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا08 September, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ05 August, 2006 | کھیل ہاکی فیڈریشن: سیکریٹری مستعفیٰ19 July, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||