ہاکی: پاکستان دو، ملائشیا دو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملائشیا میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا ہے۔ سنیچر کو ہونے والے پہلے دو میچز میں آسٹریلیا نے انڈیا کو ایک صفر سے اور جنوبی کوریا نے کینڈا کو ایک سفر سے ہرا دیا۔ پاکستان اور ملائشیا کا مقابلہ کافی سنسی خیز رہا۔ میزبان ٹیم ملائشیا نے میچ کے آغاز میں ہی برتری حاصل کر لی ان کی جانب سے ساتویں منٹ میں ذولفی رجب نے گول کیا تاہم پاکستان کی ٹیم نے جلد ہی یہ گول اتار دیا اور پاکستان کی ٹیم کو ملنے والے ایک پینلٹی کارنر پر احسان اللہ نے گول کر کے سکور برابر کر دیا۔ ملائشیا کی جانب سے دوسرا گول 29 ویں منٹ میں ابو اسماعیل نے کیا۔ پاکستان نے 43ویں منٹ میں ایک پینلٹی کارنر حاصل کیا جس پر عمران وارثی نے گول کر کے ایک بار پھر ملائشیا کی برتری ختم کر دی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کر سکی اور میچ برابری پر ختم ہوا۔ | اسی بارے میں سینئر کھلاڑیوں پر دروازے بند نہیں30 April, 2007 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان24 April, 2007 | کھیل ہاکی ٹیم جرمنی جائے گی12 April, 2007 | کھیل اصلاح، منظور جوڑی کے لیے چیلنج09 April, 2007 | کھیل خالد محمود ، ہاکی کے نئے سیکریٹری 02 April, 2007 | کھیل فزیکل فٹنس بہتر کرنی ہوگی: اصلاح26 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||