BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 February, 2007, 16:34 GMT 21:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فزیکل فٹنس بہتر کرنی ہوگی: اصلاح

اصلاح الدین
اس وقت پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ فزیکل فٹنس ہے
پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر و چیف کوچ اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی ہاکی ٹیم بین الاقوامی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی فزیکل فٹنس بہتر بنانی ہوگی۔

اصلاح الدین کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیجنگ اولمپکس تک دو سال کی مدت کے لیے ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری سونپی ہے جسے وہ ایک چیلنج قرار دیتے ہیں۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئےاصلاح الدین نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ فزیکل فٹنس ہے جسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہوگا اور اس کے علاوہ فارورڈز میں گول اسکورنگ کی خامی دور کرنے کی ضرورت ہے۔

اصلاح الدین نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی ہاکی کا دائرہ چند کھلاڑیوں تک محدود رہا ہے تاہم اب جونیئر سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان پر توجہ دینی ہوگی۔

اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ بحیثیت سابق اولمپئن یہ ان کا قومی فرض ہے کہ اگر انہیں ٹیم کی تیاری کے لیے کوئی ذمہ داری دی جائے تو وہ اسے قبول کریں۔گو کہ اس وقت پاکستانی ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی مدد سے متوازن ٹیم کی تشکیل میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کے مطابق اس سلسلے میں انہیں ساتھی کھلاڑیوں کا تعاون درکار ہوگا۔

 پاکستان کی ہاکی کا دائرہ چند کھلاڑیوں تک محدود رہا ہے تاہم اب جونیئر سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان پر توجہ دینی ہوگی۔
اصلاح الدین

اصلاح الدین نے کہا کہ بے یقینی کی کیفیت ختم کرنے کے لیے پہلی مرتبہ منیجر و کوچ کی تقرری طویل مدت کے لیے کی گئی ہے جس سے انہیں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے میں مدد ملے گی۔

1978ء کے عالمی کپ کے فاتح کپتان اصلاح الدین اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پاکستانی ٹیم کے منیجر و کوچ کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں اور ان کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم 1990ء کے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ اور 1992ء کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہے۔ وہ آخری مرتبہ 2000ء کے سڈنی اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کے کوچ تھے جس میں ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد