BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 January, 2007, 13:07 GMT 18:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا کے ’سکیورٹی خدشات‘

ہالینڈ کے ہاکی ٹیم کی کھلاڑی
ہالینڈ کی ہاکی ٹیم نے پچھلی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی
پاکستان اس سال انتیسویں چیمپئنز ٹرافی ورلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا ہے لیکن یکم سے نو دسمبر تک لاہور میں ہونے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں اولمپک چیمپیئن آسٹریلیا کی شرکت غیر یقینی ہے۔

سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر آسٹریلوی ہاکی حکام نے اپنی حکومت سے رابطہ کر رکھا ہے اور اس کی اجازت کے بعد ہی آسٹریلوی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔

اس سال چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا کے علاوہ ورلڈ چیمپئن جرمنی، چیمپئنز ٹرافی چیمپئن ہالینڈ، کوریا‘ سپین اور میزبان پاکستان شامل ہیں۔

دوسال قبل لاہور ہی میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے سکیورٹی کو بنیاد بناتے ہوئے شرکت نہیں کی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اخترالاسلام یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کردیا ہے بلکہ اسے وہ ’تحفظات‘ کا نام دیتے ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اخترالاسلام کا کہنا ہے کہ ’ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تصدیق نہ کرنا اور انکار کردینا دو مختلف چیزیں ہیں‘ ۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل آسٹریلوی ہاکی فیڈریشن نے اپنی حکومت سے رابطہ کر رکھا ہے اور اس سے مشورے اور رہنمائی کے بعد ہی وہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری سے جب پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ پی ایچ ایف یورپی ٹیموں کو پاکستان بلانے اور یہاں ان کے ساتھ سیریز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے اور ہر بار پاکستان بھارت سے ہی سیریز کھیلتا ہے؟ تو اخترالاسلام نے تسلیم کیا کہ ایک وجہ تو سکیورٹی کے خدشات رہی ہے اور دوسرا سبب یہ ہے کہ یورپی ٹیموں نے اپنے طویل مدتی شیڈول پہلے سے تیار کررکھے ہیں ان حالات میں ان کے ساتھ فوری طور پر سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن سے رابطہ کررکھا ہے۔

بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز کے بارے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کی وجہ سے یہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے بھارتی ہاکی فیڈریشن جلد نئی تاریخ کے بارے میں انہیں بتائے گی اگر نئی تاریخ پی ایچ ایف کے شیڈول سے متصادم نہیں ہوئی تو یہ سیریز اپریل میں ہوسکے گی لیکن اس کا انحصار بھارتی ہاکی فیڈریشن کو سپانسر کی دستیابی پر بھی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد