BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 September, 2006, 17:19 GMT 22:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: جرمنی دوسری بار بھی چمپیئن
جرمنی
جرمنی نے آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
میزبان اور دفاعی چمپیئن، جرمنی نے 2006 کا عالمی ہاکی کپ آسٹریلیا کو ہرا کر مسلسل دوسری بار جیت لیا ہے۔

اتوار کو ہونے والے عالمی کپ کے آخری مقابلے میں جرمنی کا سامنا آسٹریلیا سے تھا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر جرمنی کو سونے کا، دوسری پوزیشن پر آسٹریلیا کو چاندی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سپین کو کانسی کا تمغہ ملا ہے۔

جرمنی نے آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ میچ کا پہلا گول کسرسٹوفر زیلر نے کیا جس کے فورا بعد آسٹریلیا کو پینلٹی کارنر ملا اور آسٹریلوی کھلاڑی مارک ناؤلز نے گول کرکے میچ کو برابر کر دیا۔

پہلا ہاف ختم ہونے پر میتھیو نیلر کے ایک اور گول کے ساتھ آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی آسٹریلیا کے ٹرائے ایلڈر نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دو گول تک پہنچا دی لیکن بعد میں میزبان ٹیم جرمنی نے مدمقابل آسٹریلیا کے گول پر پے در پے حملے شروع کیئے۔

مارٹز فیورسٹے اور یارن ایمرلنگ نے تین منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گول کرکے جرمنی کے لیئے میچ جیتنے کی امید بحال کی اور آخر میں ایک بار پھر کرسٹوفر زیلر کے گول نے ورلڈ کپ پر جرمنی کی مہر لگا دی۔

اس سے قبل دو ہزار دو میں کوالالمپور میں ہونے والا ہاکی کا عالمی کپ بھی جرمنی ہی نے جیتا تھا۔

آسٹریلیا
آسٹریلیا کو پینلٹی کارنر ملا اور آسٹریلوی کھلاڑی مارک ناؤلز نے گول کرکے میچ کو برابر کر دیا۔

اتوار کا دلچسپ ترین میچ تیسری اور چوتھی پوزیشنوں کے لیئے سپین اور کوریا کے درمیان تھا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے دو دو گول کے ساتھ ہی کھیل کے ستر منٹ پورے ہو گئے۔

گولڈن گول کے لیئے، مقابلہ اضافی وقت میں داخل ہوا۔ ابھی دو منٹ ہی گزرے تھے کہ سپین کے پال امت نے بائیں جانب سے ایک شاندار لاب کیا اور گیند ہوا میں اڑتی ہوئی کوریا کے گول میں جا گری۔ اس طرح سپین نے اس ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

گیارہویں پوزیشن کے لیئے آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہوا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی لیکن دوسرے ہاف میں بھارت کو پینلٹی کارنر ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے راج پال سنگھ نے ایک گول کے ساتھ بھارت فتح سے ہمکنار کیا۔

نویں پوزیشن کے لیئے جاپان اور ارجنٹینا کا میچ، جاپان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔

پاکستان دو ہزار چھ کے عالمی کپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر سکا اور اس نے اپنا آخری میچ گزشتہ روز انگلینڈ سے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہارا۔

اس سے قبل انیس سو اٹھانوے اور دو ہزار دو کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد