BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 April, 2007, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

ریحان بٹ کپتان بنے رہیں گے
سولہویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایشین گیمز میں حصہ لینے والی ٹیم کے کل تین کھلاڑی موجودہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

تجربہ کار فارورڈ ریحان بٹ پر ایک بار پھر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو دوحہ قطر میں منعقدہ ایشین گیمز میں چین کے ہاتھوں چونکا دینے والی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا البتہ اس ٹیم کے نائب کپتان شکیل عباسی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

منتخب کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ریحان بٹ( کپتان)، ذیشان اشرف (نائب کپتان)، سلمان اکبر، ناصر احمد، احسان اللہ، عمران وارثی، ایم عمران، عمران خان، عدنان مقصود، سجاد انور، رانا آصف، اشتیاق، محمد امین، طارق عزیز، اخترعلی، وقاص شریف، محمد شبیر اور زبیر۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پانچ سے تیرہ مئی تک اپوہ ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، جنوبی کوریا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، کینیڈا اور ملائشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں جنوبی کوریا، کینیڈا اور ملائشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، وہ پانچ مئی کو پہلا میچ میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا جن میں کیمپ میں مدعو کیے گئے 47 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

میرظفراللہ جمالی نے سابق اولمپئن خواجہ ذکاء الدین کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان بھی کیا
ان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے لئے سلیکٹرز سمیع اللہ، رشید جونیئر، منیجر اصلاح الدین اور کوچ منظور الحسن کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی اور سیکریٹری خالد محمود موجود تھے۔ اس موقع پر میرظفراللہ جمالی نے سابق اولمپئن خواجہ ذکاء الدین کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان بھی کیا۔ یہ جگہ خالد محمود کے سیکریٹری بننے سے خالی ہوئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے شکیل عباسی کو ڈراپ کرنے کی بابت کہا کہ جو بھی کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا ٹیم میں اس کی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شکیل عباسی کو مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن کھلاڑیوں کی کارکردگی سے قطعاً مطمئن نہیں تھے اور انہوں نے منیجر اور کوچ پر واضح کردیا کہ اگر ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے تو کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنی ہوگی اور میدان میں دل جمعی اور دلچسپی سے کھیلنا ہوگا۔

ٹیم کے کوچ منظور الحسن کا کہنا ہے کہ ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں کا انتخاب آئندہ سال ہونے والے اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آٹھ ٹیموں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ پچھلے سال کی فاتح ہالینڈ کی ٹیم اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہے۔

پاکستان ہاکیسینیئرز کا افسوس
’پاکستان ہاکی دس سال پیچھے چلے گئی ہے‘
ہاکیاذلان شاہ ٹورنامنٹ
ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
مایوس کن کارکردگی
چمپینئز ٹرافی، پاکستان کی پانچویں پوزیشن
ٹیم کے کپتان محمد ثقلین ہاکی کا ’بیڈ بوائے‘
ثقلین کہتے ہیں کہ یہ منفی تاثرغلط ہے
ثقلینثقلین خطرے میں
ہاکی کپتان کے کریئر کو خطرہ ہو سکتا ہے؟
 ہاکی پاک ہند ہاکی سیریز
پاکستان سیریز جیت گیا، لاہور میچ برابر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد