BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 April, 2007, 22:40 GMT 03:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سینئر کھلاڑیوں پر دروازے بند نہیں

فائل فوٹو: محمد ثقلین
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے منیجر و چیف کوچ اصلاح الدین نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک ایک کرکے سینئر کھلاڑیوں کو گھر بھیجنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ پانچ مئی سے شروع ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے اعلان کردہ اٹھارہ رکنی ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں کو شامل کرتے ہوئے تجربہ کار فارورڈ شکیل عباسی کو ڈراپ کیا گیا ہے جس پر سابق سلیکٹر حسن سردار نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ تجربہ کار شکیل عباسی کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا۔

اس سے قبل سابق کپتان محمد ثقلین، وسیم احمد، سہیل عباس اور دلاور حسین ایشین گیمز کے کیمپ میں آنے کے بجائے بیرون ملک لیگ کھیلنے چلے گئے تھے۔حسن سردار کے مطابق وسیم احمد اور سہیل عباس کو بھی ٹیم میں ہونا چاہئے تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں نہیں رکھیں گے جو ملک کو ترجیح نہیں دے گا۔

کسی بھی کھلاڑی کے انتخاب میں اس کی حالیہ کارکردگی آن اور آف دی فیلڈ کنڈکٹ اور کیمپ کی کارکردگی کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ شکیل عباسی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ متفقہ طور کیا گیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دوبارہ ٹیم میں نہیں آسکتے اگر وہ دوبارہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
اصلا ح الدین
اصلا ح الدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شکیل عباسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ کسی بھی کھلاڑی کے انتخاب میں اس کی حالیہ کارکردگی آن اور آف دی فیلڈ کنڈکٹ اور کیمپ کی کارکردگی کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ ’شکیل عباسی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ متفقہ طور کیا گیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دوبارہ ٹیم میں نہیں آسکتے اگر وہ دوبارہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔‘

اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کے دروازے آنے اور جانے والے کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ ٹیم میں سلیکشن کی بنیاد میرٹ ہے۔

ٹیم سے سینئر کھلاڑیوں کے بتدریج اخراج کے بارے میں ہونے والے اعتراضات کے بارے میں اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے۔ اس وقت بھی ٹیم میں پرانے کھلاڑی موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی متوقع کارکردگی کے بارے میں منیجر و چیف کوچ کا خیال ہے کہ ان کے ذہن میں ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے لیکن یہ کام راتوں رات نہیں ہوسکتا، ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے بعد ٹیم کی پوزیشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم ان کی کوشش ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی جائے۔

’فزیکل فٹنس اور فارورڈز کے گول مس کرنے کے معاملات بہتر کرنے پر کیمپ میں توجہ دی گئی ہے اور پنالٹی کارنر پر گول کرنے اور گول بچانے کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے اس کے لئے پانچ پانچ کھلاڑی تیار کیے گئے ہیں۔‘

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر رہی تھی جبکہ ایشین گیمز میں اسے چین کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ دونوں مقابلوں میں ٹیم کے کوچ شہناز شیخ تھے۔

اصلاح الدین اور ان کے ساتھی کوچ منظور الحسن کا پہلا امتحان پانچ مئی سے اپوہ ملائشیا میں شروع ہونے والا اذلان شاہ ٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، جنوبی کوریا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، کینیڈا اور ملائشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستانی ٹیم پول بی میں جنوبی کوریا، کینیڈا اور ملائیشیا کے ساتھ ہے۔ وہ پانچ مئی کو پہلا میچ میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

گزشتہ سال اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آٹھ ٹیموں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان ہاکیسینیئرز کا افسوس
’پاکستان ہاکی دس سال پیچھے چلے گئی ہے‘
ہاکیاذلان شاہ ٹورنامنٹ
ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
ٹیم کے کپتان محمد ثقلین ہاکی کا ’بیڈ بوائے‘
ثقلین کہتے ہیں کہ یہ منفی تاثرغلط ہے
مایوس کن کارکردگی
چمپینئز ٹرافی، پاکستان کی پانچویں پوزیشن
ثقلینثقلین خطرے میں
ہاکی کپتان کے کریئر کو خطرہ ہو سکتا ہے؟
ثقلینپاکستان جیت گیا
آٹھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح
 ہاکی پاک ہند ہاکی سیریز
پاکستان سیریز جیت گیا، لاہور میچ برابر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد