BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 April, 2007, 17:56 GMT 22:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی ٹیم جرمنی جائے گی

پاکستان ہاکی ٹیم
پاکستان ہاکی ٹیم روس کے دورے کے بعد سیدھا جرمنی جائے گی
پاکستانی ہاکی ٹیم جرمن ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر جرمنی کے خلاف میچوں کی ایک سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری خالد محمود نے بی بی سی کو بتایا کہ آئندہ ماہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم روس میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں چار یا پانچ ٹیمیں شرکت کرینگی۔

خالد محمود نے کہا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ ٹیم کو روس کے ٹورنامنٹ کے فوراً بعد جرمنی بھیجا جائے جہاں پانچ چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اگست میں چین میں ہونے والے چار قومی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گی اور اس کا مقصد موسم اور ٹرف سے آ گاہی حاصل کرنا ہے کیونکہ بیجنگ اولمپکس بھی آئندہ سال اگست میں ہونگے۔

پی ایچ ایف کےسیکریٹری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آسٹریلیا نے اس سال لاہور میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے دوسال قبل لاہور ہی میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر شرکت نہیں کی تھی اگرچہ اس نے اپنے خدشات سے تاحال دستبرداری ظاہر نہیں کی ہے لیکن اس سال کے ایونٹ کے بارے میں بھی اس نے ابھی تک کوئی نئی بات نہیں کی ہے کہ وہ شرکت کرے گی یا نہیں۔ نہ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان سے شرکت کی تصدیق کے لیے کہا ہے۔

خالد محمود نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دو نئے سلیکٹرز کی تقرری کردی جائے گی۔ یہ جگہ خالد محمود کے سیکریٹری اور منظورالحسن کے کوچ بننے سے خالی ہوئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے دو دیگر ارکان سمیع اللہ اور رشید جونیئر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد