ایشین ہاکی فیڈریشن انتخابات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشین ہاکی فیڈریشن کے انتخابات 14 جنوری کو کوالالمپور میں منعقد کیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے تین سابق اولمپیئنز سیکریٹری سمیت مختلف عہدوں کے لیے کئی امیدوار ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری اور میونخ اور مانٹریال اولمپکس میں حصہ لینے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے رکن کرنل ( ریٹائرڈ ) مدثراصغر ایشین ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔ ان کا مقابلہ موجودہ سیکریٹری ملایشیا کے الیجنڈرا سے ہے۔ سات نائب صدور کے لئے ہونے والے انتخاب میں فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور سمیع اللہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اصلاح الدین ٹورنامنٹ کمیٹی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اخترالاسلام ٹیکنیکل کمیٹی کے انتخاب میں امیدوار ہیں۔ سابق اولمپیئن سمیع اللہ کے خیال میں ایشین ہاکی فیڈریشن میں کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو موثرکردار ادا کرنا ہوگا۔ ماضی میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم تھا لیکن بریگیڈیئر عاطف کے زمانے میں ہونے والی سیاست کے نتیجے میں طاقت کا توازن ملائشیا کے حق میں ہوگیا۔ اس زمانے میں وہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری تھے۔ سمیع اللہ کے مطابق ایران، چین اور بنگلہ دیش میں ہاکی کا کھیل بہت مقبول ہوا ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کوچز اور دیگر تیکنیکی معاونت کرکے ایشیا میں ہاکی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ | اسی بارے میں ریحان بٹ ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر07 November, 2006 | کھیل ہاکی مقابلے گول کیپر کے بغیر04 November, 2006 | کھیل ’فیڈریشن بلیک میل ہوتی رہی ہے‘02 November, 2006 | کھیل ثقلین، سہیل، وسیم ایشین گیمز سے باہر11 October, 2006 | کھیل ایشین گیمز: شہناز شیخ کوچ مقرر27 September, 2006 | کھیل ثقلین کا بیان، جمالی کا رد عمل26 September, 2006 | کھیل ’غیرملکی کوچ کی خدمات نا گزیر‘21 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||