ثقلین، سہیل، وسیم ایشین گیمز سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اخترالاسلام نے کہا ہے کہ محمد ثقلین، سہیل عباس، وسیم احمد، غضنفر اور دلاورحسین ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے کیونکہ یہ پانچوں کھلاڑی منگل سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے قومی تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ محمد ثقلین اور دلاورحسین لیگ کھیلنے بنگلہ دیش گئے ہیں۔ غضنفر نے ورلڈ کپ کے بعد ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جرمنی میں لیگ ہاکی کھیلنے کے بارے میں مطلع کردیا تھا تاہم سہیل عباس اور وسیم احمد فیڈریشن کو اطلاع دیئے بغیر ہالینڈ جاچکے ہیں۔ اخترالاسلام نے بغیر اطلاع ہالینڈ جانے والے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی کے سوال پر صرف اتنا کہا کہ کیا یہ کافی نہیں کہ وہ ایشین گیمز کی ٹیم میں نہیں ہوں گے۔ سہیل عباس اور وسیم احمد پاکستان ہاکی فیڈریشن سے معافی مانگنے کے بعد ریٹائرمنٹ ختم کرکے ٹیم میں آئے تھے لیکن ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کے بجائے لیگ ہاکی کو ترجیح دی اور یہ فیصلہ کرتے وقت فیڈریشن کو بھی اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سہیل عباس اور وسیم احمد کی پاکستانی ٹیم میں شرکت مجبوری تھی کیونکہ ہالینڈ کی لیگ میں کھیلنے والے انہی غیرملکی کھلاڑیوں کو زیادہ اہمیت اور پذیرائی ملتی ہے جو اپنے ملک کی ٹیم میں کھیلتے ہوں۔ کپتان محمد ثقلین کے کیمپ میں نہ آنے کے بعد یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی نظرآرہی ہیں کہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت ریحان بٹ کریں گے۔ ریحان بٹ بھی لیگ ہاکی کھیلنے کا معاہدہ کرنے والے تھے لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اس کا ارادہ ترک کردیا۔ | اسی بارے میں ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ05 August, 2006 | کھیل ہاکی کے عالمی کپ کے لیئے انڈین ٹیم18 August, 2006 | کھیل ہاکی: جرمنی دوسری بار بھی چمپیئن 17 September, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہی نئے ہاکی کوچ ہوں گے20 September, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل ورلڈ کپ ہاکی شیڈول کا اعلان12 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||