’غیرملکی کوچ کی خدمات نا گزیر‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ثقلین نے کہا کہ جدید ہاکی میں بہت نئی تکنیکیں آ گئیں ہیں اور ان تکنیکوں کو ایک غیر ملکی کوچ ہی بہتر سمجھتا ہے۔ محمد ثقلین کے مطابق اب ہاکی ٹیموں کی نہیں بلکہ کوچز کی جنگ بن چکی ہے۔ ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ’ دوسری ٹیمیں ایسی تکنیک سے کھیل رہی ہیں جن کا ہمیں ابھی پتہ ہی نہیں ہے‘۔ محمد ثقلین کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم اپنی اہلیت کے مطابق عالمی کپ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب پاکستان کی ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نیوزی لینڈ سے میچ برابر کھیلنے اور ارجنٹینا سے ہارنے کی وجہ صحیح منصوبہ بندی کا فقدان تھی۔ محمد ثقلین نے کہا کہ اب اگلا اہم ٹورنامنٹ دوہہ میں ہونے والے ایشین گیمز کا ہاکی ایونٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی کپ کو جیتے ہوئے بارہ سال ہوئے ہیں لیکن ایشین گیمز کا ہاکی ایونٹ جیتے تو سولہ سال گزر چکے ہیں۔ لہذا پاکستانی ہاکی کومزید تنزلی سے بچانے کے لیئے ایشین گیمز میں کامیابی ضروری ہے اور اگر اس سے پہلے سینئیر کھلاڑیوں کو ریٹائر کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ٹورنامنٹ جیتنا ممکن نہیں ہوگا۔ محمد ثقلین نے کہا کہ انہی وجوہات کی بناء پر وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ظفر اللہ جمالی سے ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انہوں نے ایک مفصل رپورٹ تیار کی ہے اور وہ خود فیڈریشن کے صدر سے براہ راست مل کر یہ رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ صحیح صورت حال کو جان سکیں۔ ادھر عالمی کپ میں پاکستان کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ٹیم کو بہتر کرنے کے لیئے کچھ سینیر کھلاڑیوں کو ریٹائر کرنا ہوگا جب کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ظفر اللہ جمالی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ٹیم کے لیئے غیرملکی کوچ بلانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ | اسی بارے میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن30 July, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ05 August, 2006 | کھیل انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ شروع 03 September, 2006 | کھیل بہترین کھلاڑی: کوئی پاکستانی نہیں13 September, 2006 | کھیل ورلڈ کپ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن17 September, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہی نئے ہاکی کوچ ہوں گے20 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||