انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بینک الفلاح لالہ ایوب میموریل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپین شپ سرحد لالہ ایوب سٹڈیم پشاور میں اتوار کو شروع ہوگئی ہے جس میں صوبہ بھر سے چودہ اضلاع کی پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ضلع پشاور کی دو جبکہ کوہاٹ ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسمعیل خان ، نوشہرہ، مردان، بونیر، ملاکنڈ، سوات، صوابی، ہری پور اور ایبٹ آباد کی ایک ایک ٹیم حصہ لیں گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہاکی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پشاور کے نائب صدر جہانزیب اورسرحد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے دوران روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل بارہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ کے مقابلوں کے لیئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ٹیموں کی رہائش وغیرہ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونسز بھی دیئے جائیں گے جبکہ مین آف دی میچ کو ایک ہزار روپے نقد ملیں گے۔ ہاکی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اگر میزبان ٹیم پشاور نے چیمپئن شپ جیتا تو اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائےگا۔ | اسی بارے میں ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل ورلڈ کپ ہاکی شیڈول کا اعلان12 June, 2006 | کھیل ہاکی فیڈریشن: سیکریٹری مستعفیٰ19 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل شہناز شیخ ہاکی ٹیم کے نئے کوچ05 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||