2010 ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہاکی کا عالمی کپ ہندوستان میں اٹھائیس برس کے وقفے کے بعد منعقد کیا جائےگا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انڈین ہاکی فیڈریشن کے صدر کے پی ایس گل نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے سنہ دو ہزار دس کا ہاکی ورلڈ کپ ہندوستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا’فی الوقت ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیمز اور دیگر سہولیات سے متعلق بات چیت جاری ہے‘۔ کے پی ایس گل کے مطابق ورلڈ کپ کے سارے میچز دلی میں واقع دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے اور’دھیان چند سٹیڈیم میں تین بڑی پچز بنائی جائیں گی‘۔ پی ایس گل نے یہ بھی بتایا کہ انہیں امید ہے کہ ٹورنامنٹ کو بہتر طریقے سے منعقد کرانے کی سبھی انتظامات وقت پر پورے کر لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ سنہ 2010 میں ہی ہندوستان میں دولتِ مشترکہ کھیل بھی منعقد ہوں گے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب ہندوستان میں ہاکی کے عالمی کپ کے مقابلے ہوں گے۔ اس سے پہلے انیسی سو بیاسی میں ہندوستان میں ہاکی کا ورلڈ کپ منعقد کیا گیا تھا۔1982 کے ورلڈ کپ میں تمام میچ گھاس کے میدان پر کھیلے گئے تھے جبکہ اس بار تمام میچ ’آسٹروٹرف‘ پر ہوں گے۔ | اسی بارے میں کامن ویلتھ: انڈیاکی تیسری پوزیشن24 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||