BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اصلاح الدین، ہاکی ٹیم کے نئے کوچ

اصلاح الدین
اصلاح الدین اس سے پہلے تین بار پاکستان کی ٹیم کے کوچ بنائے جا چکے ہیں
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن اور سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی کو پاکستان ہاکی ٹیم کا چیف کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفر اللہ خان جمالی نے پیر کو لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح الدین صدیقی کو چیف کوچ کی ذمہ داری سنہ 2008 کے بیجنگ اولمپک گیمز تک کے لیے سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاح الدین صدیقی اپنے لیے اسٹنٹ کوچ کا انتخاب خود کریں گے۔ میر ظفر اللہ خان کے بقول ماضی کی طرح کوچ کا عہدہ اعزازی نہیں ہو گا بلکہ انہیں تنخواہیں دی جائیں گی اور اس کے لیے مالی پیکج تیار کر لیا جائے گا۔

ماضی کی طرح کوچ کا عہدہ اعزازی نہیں ہو گا:ظفر اللہ جمالی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ پاکستان کی دونوں سینئر اور جونیئر ٹیموں کے لیے ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کی اشد ضرورت ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے جلد ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کا تقرر کیا جائے گا اور پہلی کوشش ہو گی کہ پاکستان سے ان ماہرین کو چنا جائے، دوسری صورت میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

میر ظفر اللہ خان نے کہا کہ اس سال کے آخر میں لاہور میں ہونے والے چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور وہ چند دن تک آسٹریلین ہائی کمشنر سے مل کر انہیں سکیورٹی کی بابت یقین دہانی کروائیں گے تاکہ آسٹریلین ٹیم بھی چمپیئنز ٹرافی میں شریک ہو۔

اصلاح الدین اس سے پہلے تین بار پاکستان کی ٹیم کے کوچ بنائے جا چکے ہیں۔ پہلی بار 1983 میں ڈیڑھ سال کےلیے،دوسری بار 1988 سے 1992 تک اور تیسری مرتبہ 1998 سے 2000 تک انہوں نے پاکستان کی ٹیم کی کوچنگ کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد