BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 May, 2007, 07:52 GMT 12:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹنس ناکامی کی وجہ: ہاکی کوچ

 ہاکی ٹیم کے کوچ منظورالحسن
ہاکی ٹیم کے کوچ منظورالحسن
پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ منظورالحسن نے سولہویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا سبب فٹنس اور کھلاڑیوں کی انفرادی غلطیوں کو قرار دیا ہے۔

آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔

سابق اولیمپئن منظور الحسن نے، جنہیں اصلاح الدین کے ساتھ حال ہی میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لئے جو فٹنس درکار ہوتی ہے وہ پاکستانی کھلاڑیوں میں نظر نہیں آئی اس کے علاوہ ہر شعبے میں کھلاڑیوں کی انفرادی غلطیاں بھی سامنے آئیں جن کے سبب کوئی بھی ٹیم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔

انفرادی غلطیاں بھی سامنے آئیں
 بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لئے جو فٹنس درکار ہوتی ہے وہ پاکستانی کھلاڑیوں میں نظر نہیں آئی اس کے علاوہ ہر شعبے میں کھلاڑیوں کی انفرادی غلطیاں بھی سامنے آئیں جن کے سبب کوئی بھی ٹیم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔
پچپن سالہ منظور الحسن نے جو ایک سو ایک گول کے ساتھ سہیل عباس کے بعد پنالٹی کارنرز پر سب سے زیادہ گول کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں، کہا کہ چونکہ یہ نئی ٹیم تھی اور یہ بڑا ٹورنامنٹ نہیں تھا اس لئے مختلف تجربات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری کے لئے صرف تیرہ دن ملے تھے۔ کراچی میں ان دنوں موسم بھی بہت گرم تھا لڑکے اس گرمی میں سخت ٹریننگ کے عادی نہیں تھے۔

کیا ٹیم کو غیرملکی فزیکل ٹرینر کی ضرورت نہیں؟ اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہوئے منظورالحسن کا کہنا ہے کہ لوگ یورپ کی بات کرتے ہیں لیکن وہاں ایک نظام موجود ہے اور ہر سطح پر فزیکل سینٹر ہیں لیکن ہمارے یہاں بھی فزیکل ٹریننگ اچھے انداز میں ہوتی ہے۔

منظور الحسن نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح بیجنگ اولیمپکس ہے اور اس سے قبل ہونے والے ٹورنامنٹس میں مختلف کامبی نیشن اپناکر متوازن ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹورنامنٹ کی کارکردگی پر کھلاڑی کو ڈراپ کردینا غلط ہے، اسے مناسب مواقع ملنے چاہئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد