دورۂ چین کیلیے ہاکی ٹیم کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے اسلام آباد میں ٹرائلز کے بعد چین میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ جولائی کے آغاز میں ماسکو میں ہونے والے ایک چار ملکی ٹورنامنٹ کو جیتنے والی پاکستان کی ٹیم سولہ رکنی تھی۔ چین جانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، جبکہ دو کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے فل بیک عمران وارثی ٹرائلز کے دوران ان فٹ ہو جانے کی وجہ سے چین نہیں جا سکیں گے جبکہ فارورڈ شبیر احمد سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔ شبیر کی جگہ نوجوان فارورڈ عباس حیدر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دو جونیئر کھلاڑیوں رانا آصف اور محمد ارشد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ظفر اللہ جمالی نے امید ظاہر کی کہ ٹیم چین میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ چین میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان ملائشیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ آٹھ سے بارہ اگست تک ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم چار اگست کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گی۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سلمان اکبر، ناصر احمد، احسان اللہ، کاشف علی، ماجد خان، عمران خان، محمد عمران، رانا آصف، وقاص ظفر، مدثر، ریحان بٹ(کپتان)، یاسر اسلام، شکیل عباسی، طارق عزیز، اختر علی، وقاص شریف، محمد ارشد اور عباس حیدر۔ |
اسی بارے میں پاکستان ایشاء کپ کھیلے گا27 July, 2007 | کھیل ’آسٹریلوی انکار دوہرا معیار ہے‘24 July, 2007 | کھیل ’حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے‘21 July, 2007 | کھیل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یوٹرن18 July, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||