’آسٹریلوی انکار دوہرا معیار ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس سال لاہور میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ورلڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے آسٹریلوی انکار کو دوہرے معیار سے تعبیر کرتے ہوئے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے یکم سے نو دسمبر تک لاہور میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں سکیورٹی کےخدشات کو بنیاد بناتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے توسط سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ طور پر مطلع کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری خالد محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈرڈ میں اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں کے دوران بم دھماکے ہوئے جن میں دو سو افراد ہلاک ہوئے لیکن کسی نے نہیں کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ چھوڑ کر واپس جانا ہے۔ اسی طرح انگلینڈ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ایشیئنز کھیل رہی تھی۔گراؤنڈ کے بہت قریب بم دھماکہ ہوا لیکن آسٹریلوی کرکٹرز نے ایک بار بھی واپس جانے کا ذکر نہیں کیا اور دورہ مکمل کرلیا۔ خالد محمود نے مزید کہا کہ ایف آئی ایچ کے وفد نے اپنے پاکستان کے دورے میں لاہور کو محفوظ شہر قرار دیا تھا لیکن آسٹریلین اپنے سفارتخانوں کی رپورٹس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ تین سال قبل بھی ایسا ہی ہوا تھا کہ آسٹریلوی سفیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا لیکن واپس جاکر منفی رپورٹ دے دی جس کے نتیجے میں اس وقت بھی آسٹریلوی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں نہیں آئی۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری نے کہا کہ حالیہ کچھ دنوں میں جس طرح کی صورتحال رہی ہے ممکن ہے کہ آسٹریلیا نے اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کر ڈالا ہے حالانکہ ابھی چیمپئنز ٹرافی میں بہت وقت باقی ہے۔ آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیموں کے دورے بھی خطرے کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی سکیورٹی وفد کو پاکستان کے دورے میں سکیورٹی کی ہرممکن یقین دہانی کرائی گئی ہے جس پر وہ مطمئن تھا اور ستمبر میں آسٹریلوی اے اور انڈر19 ٹیمیں جبکہ آئندہ سال آسٹریلیا کی سینئر ٹیم معمول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گی۔ | اسی بارے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یوٹرن18 July, 2007 | کھیل چیمپیئنز ٹرافی کی تفصیلات طے13 January, 2006 | کھیل ہاکی ٹیم جرمنی جائے گی12 April, 2007 | کھیل فٹنس ناکامی کی وجہ: ہاکی کوچ17 May, 2007 | کھیل ایشیا کپ ہاکی میں عدم شرکت30 May, 2007 | کھیل شہناز شیخ ہی نئے ہاکی کوچ ہوں گے20 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||