چیمپیئنز ٹرافی کی تفصیلات طے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی کے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی شہروں کا انتخاب کی گیا۔ آئی سی سی کے سربراہ احسان مانی کے مطابق ستمبر میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی مقابلے دِلی، ممبئی اور کلکتہ میں ہوں گے جبکہ فائنل ممبئی میں ہوگا۔ مسٹر احسان مانی کے مطابق ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی خبروں کے برعکس بھارت نے ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے کا معاملہ نہیں اٹھایا۔ چیمپئنز ٹرافی مقابلے بین الاقوامی کرکٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے سن انیس سو اٹھانوے میں شروع کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے مقابلے ویسٹ انڈیز نے جیتے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو اوول کے میدان میں شکست دی تھی۔ اس بار چیمئنز ٹرافی کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیا جائے گا جو آپس میں میچ کھیلیں گی۔ دونوں گروپوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان پہلی سیمی فائنل اور بعد میں فائنل ہو گا۔ مقابلوں کے لیے پہلی چھ ٹیمیں آئی سی سی کے ٹیبل سے متخب کی جائیں گے جبکہ باقی دو ٹیموں کے انتخاب کے لیے کوالی فائنگ میچ ہوں گے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||