بھارت نے سری لنکا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں دوسرے ویمن ایشیا کپ کرکٹ کے مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ اس اعتبار سے یک طرفہ مقابلہ ہر ثابت ہوا اور بھارت کی ٹیم نے اپنا ناقابلِ شکست ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔ بھارت نے اس میچ میں کامیابی سے اپنی کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ہے۔ اتوار کے میچ میں کامیابی بھارت کی سری لنکا کے خلاف دوسری کامیابی تھی اور اس کامیابی کے باوجود دونوں ٹیمیں اب فائنل میں ٹکرائیں گی۔ سری لنکا پاکستان کے خلاف اپنے دونوں میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ ڈبل لیگ کے اس میچ میں میں سری لنکا کی کپتان ششی کلا سریوردھنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر بھارتی بالروں کی عمدہ بالنگ کے سامنے سری لنکا کی کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکی۔ سری لنکا کی ٹیم پچاس اوور میں ایک سو چوبیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پرادھا اوداوتے تیس رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔ ڈیڈنو ڈسلوا اور سمارا فرنینڈو نے اکیس اکیس رن کی اننگ کھیلی۔ بھارت کی جانب سے میڈیم فاسٹ بالر رومیلی دھر نے سری لنکا کے ابتدائی تین کھلاڑیوں کو صرف دس رنز میں آوٹ کر کے شروع ہیں میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط کر دی۔ ورسانا رافیل نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور بائیس رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیگ سپنر نیتو ڈیوڈ اور نوشین القدیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے لیے ایک سو پچیس رن کا ہدف دشوار ثابت نہیں ہوا اور اس کی اوپنر کرونا جین اور مونیکا سمرن نے ناقالِ شکست شراکت میں مطلوبہ ہدف تیس اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ کونا جین نے چار چوکوں کی مدد سے چون اور مونیکا سمرن نے نو چوکوں کی مدد سے تریسٹھ رن بنائے۔ ایشیا کپ کا آخری میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو گا۔ | اسی بارے میں پاکستانی ٹیم دست بردار | کھیل بھارت کی جیت: سیریز برابر29 November, 2005 | انڈیا مشرف اور منموہن کرکٹ گراؤنڈ میں17 April, 2005 | انڈیا کرکٹ پِچ کھودنے پرگرفتاریاں10 February, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||